وزیراعظم کی وزارت پانی و بجلی کو سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

عوام کو سحرو افطار کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک June 06, 2016
پی ایم ہاؤس لوڈ لوڈ شیڈنگ کے اوقات سختی سے مانیٹر کرے، وزیراعظم کی ہدایت. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو رمضان المبارک کے مہینے میں سحروافطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماہ مبارک کے دوران شہروں اور دیہات میں یکساں بجلی فراہم کی جائے اور عوام کو سحرو افطار کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔

وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کو ہدایت کی ہے کہ لوڈ لوڈ شیڈنگ کے اوقات سختی سے مانیٹر کئے جائیں اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے بروقت ہدایات جاری کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں