وزیراعظم نواز شریف آج اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گے حسین نواز

ڈاکٹر وزیر اعظم نواز شریف کی صحت اور رپورٹس سے مطمئن ہیں اور ان کی صحت میں مسلسل بہتری آرہی ہے،مریم نواز


ویب ڈیسک June 06, 2016
آپریشن کے بعد وزیر اعظم کو دی جانے والی بیشتر دوائیں بھی بند کردی گئی ہیں ، حسین نواز۔ فوٹو:آئی این پی/فائل

LONDON: وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آج اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گے اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ایک ہفتہ آرام کریں گے۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی طبیعت میں کافی بہتری آرہی ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ ہرگھنٹے بعد چہل قدمی بھی کرتے ہیں جب کہ ان کے بلڈ ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آرہے ہیں اورانہوں نے کھانا پینا بھی شروع کردیا ہے جب کہ آپریشن کے بعد دی جانے والی بیشتر دوائیں بھی بند کردی گئی ہیں ۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ڈاکٹروں نے 2 بار سیڑھیوں پر چلایا اور اتروا کر چیک کیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دینے کے ساتھ وزیر اعظم کو ایک سے ڈیڑھ ہفتے آرام کا بھی مشورہ بھی دیا ہے۔ اور چند دنوں کے بعد وزیر اعظم ٹانکے کھلوانے دوبارہ اسپتال جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ پر کہنا تھا کہ ڈاکٹر وزیر اعظم نواز شریف کی صحت اور رپورٹس سے مطمئن ہیں اور ان کی صحت میں مسلسل بہتری آرہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |