پاناما لیکس پر حکومتی ٹیم شریف خاندان کو بچانے کی کوشش کررہی ہے اعتزاز احسن

متحدہ اپوزیشن نے ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک کے باعث قومی اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ پر بھی غورشروع کردیا۔


ویب ڈیسک June 06, 2016
متحدہ اپوزیشن نے ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک کے باعث قومی اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ پر بھی غورشروع کردیا۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: متحدہ اپوزیشن پاناما لیکس کے ٹی او آرز پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس سے بائیکاٹ پر غور کررہی ہے جب کہ اعتزاز احسن کا کہنا ہےکہ حکومتی ٹیم شریف خاندان کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔



اسلام آباد میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کی ٹی اوآر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن نے حکومتی ٹی او آرز پر مشاورت مکمل کی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے ڈیڈ لاک ختم نہ ہونے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کی تجویز پرغور شروع کردیا ہے۔



متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں حکومت کے دیئے گئے 4 ٹی او آرز پر غور کیا گیا، ان کا جواب کل کے اجلاس میں دیں گے جب کہ ہم حکومت کو اجلاس میں قابل عمل تجاویز دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش نوازشریف اور ان کے خاندان کو بچانا ہے لیکن اب اس معاملے کو طول نہیں دیا جاسکتا جب کہ اپوزیشن صدق دل سے مذاکرات چاہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں