رقص اور میوزک پسند ہے آرٹ فلم بنانا چاہتی ہوں ہیما مالنی

آرٹ فلم بنانا چاہتی ہوں مگر یہ بڑا مشکل کام ہے،ہیما مالنی


Net News November 22, 2012
میوزک اور ڈانس کے فن پر آرٹ فلم بنان چاہتی ہوں، ہیما مالنی ۔ فوٹو: فائل

ماضی کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے کہا ہے کہ آرٹ فلم بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔

رقص اور میوزک پسند ہے اور ان دو چیزوں سے مجھے سے پیار بھی ہے ۔انھوں نے کہا کہ وہ ایک آرٹ فلم بنانا چاہتی ہیں مگر یہ بڑا مشکل کام ہے ۔اس آرٹ فلم میں میوزک اور ڈانس کے فن پر فوکس کیا جائے گا ۔ان دوچیزوں کو لے کر آرٹ فلم کی طرف آنا چاہوں گی ۔

حالات ایسے ہیں کہ اس وقت ایسی فلم بنانا انتہائی دقیق کام ہوچکا ہے مگر میں ایسا ہی کرنے جارہی ہوں ۔64سالہ اداکارہ نے کہا کہ بچوں نے اچھا کام کیا ہے مگر میں اس سے بھی کچھ زیادہ کی توقع رکھتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ پھر سے آرٹ فلموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہوگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں