راولپنڈی محرم کے جلوس میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا 11 افراد جاں بحق 27 زخمی

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا خود کش تھا جس میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔


ویب ڈیسک November 22, 2012
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا خود کش تھا جس میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

مصریال روڈ پر کثر شبیر امام بارگاہ کے قریب محرم الحرام کے جلوس میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا خود کش تھا جس میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیں میں مصروف ہیں جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

جائے وقوعہ سے 7 ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ دھماکے کی شدت سے منقطع ہونے والی بجلی سیکرٹری پانی وبجلی نجم سیٹھی کی ہدایت پر بحال کردی گئی ہے۔ راولپنڈی کے تمام اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ آرمی کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور آرمی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ کی نگرانی بھی کر رہا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے بم دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے