پاکستانی فنکاروں نے ڈرامہ کا نقشہ بدل دیا صنم سعید
کام کے لیے ہندوستان سے بلایا گیا تو پہلے اسکرپٹ دیکھوں گی پھر فیصلہ کروں گی۔
ماڈل واداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے پاکستانی فنکاروں نے ڈرامہ کا نقشہ بدل دیا کچھ عرصہ قبل یہ باتیں سنائی دیتی تھی کے ہم کبھی اچھا ڈرامہ نہیں بنا سکتے آج بولنے والوں کے منہ کو چپ لگ گئی ہے۔
نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کے آج کا ڈرامہ دیکھنے والوں کے لیے وقت کی بربادی نہیں ہماری کوشش ہوتی ہے کے ہرڈائیلاگ میںعوام کو پیغام دیا جائے اور مجھے لگتا ہے کافی حد تک اس میں کامیابی حاصل ہوئی ہے آج کی نسل ایک با ر پھر اپنے فنکاروں کو پسند کرنے لگی ہے ان کی طرح کپڑے پہہنا بولنا فیشن بن گیا ہے یہ ہی ہماری کامیابی ہے انھوں نے کہا کے ہندوستان میں ڈرامہ ختم ہوچکا ہے اچانک ایک جمود سا طاری ہوا تھا جو ٹوٹ چکا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا کے ہندوستان جاناچاہتی ہوں مگر صرف گھومنے پھرنے کے لیے اگر کا کام کے لیے ہندوستان سے بلایا گیا تو پہلے اسکرپٹ دیکھوں گی پھر فیصلہ کرونگی۔ پاکستان سے اتنی محبت ملی ہے کے یہاں سے جانے کا دل نہیں چاہتا۔ میرے چار ڈرامے ریکاردنگ کے مراحل میں ہیں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ ''تلخیاں'' میں کام کرنے کا مزہ آیا اوروہاں بہت کچھ نیا سیکھنے کا موقع بھی ملا پاکستان میں اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ کا رجحان بھی تیزی سے بڑہ رہا ہے نئے لوگ جتنی زیادہ تعداد میں آئیں گے کام کرنے کے مواقع اتنے ہی زیادہ فراہم ہوں گے اور ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنے سیکھانے کا بھی موقع ملے گا۔