شام میں بازار پر بمباری سے 8 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

فضائی حملہ کس کی جانب سے کیا گیا اس سے متعلق کہنا قبل از وقت ہے، انسانی حقوق تنظیم


ویب ڈیسک June 06, 2016
فضائی حملہ کس کی جانب سے کیا گیا اس سے متعلق کہنا قبل از وقت ہے، انسانی حقوق تنظیم، فوٹو؛ فائل

شام میں بازار پر بمباری کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے مشرقی علاقے میں بازار پر بمباری کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ بازار پر فضائی حملہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد رمضان المبارک کی تیاریوں کے لیے خریداری میں مصروف تھی اور اسی وجہ سے ہلاک افراد کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق فضائی حملہ کس کی جانب سے کیا گیا اس سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم اس حوالے سے تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں