رمضان کے دوران کراچی میں امن و امان اور ٹریفک کنٹرول رکھنے کیلیے ہدایات جاری

تمام مكاتب فكر كے علمائے كرام سے رابطوں میں رہیں اور امن و امان كو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ایڈیشنل آئی جی کراچی


ویب ڈیسک June 06, 2016
تمام مكاتب فكر كے علمائے كرام سے رابطوں میں رہیں اور امن و امان كو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ایڈیشنل آئی جی کراچی، فوٹو؛ فائل

پولیس نے ماہ رمضان المبارك میں شہر میں امن وامان كی فضا قائم ركھنے اور ٹریفك كی روانی برقرار ركھنے كے لیے ہدایات جاری كردیں۔

تفصیلات كے مطابق ماہ رمضان المبارك میں امن عامہ كو یقینی بنانے كے لیے ایڈیشنل آئی جی كراچی مشتاق مہر نے افسران كو ہدایت كی ہے كہ تمام مكاتب فكر كے علمائے كرام سے رابطوں میں رہیں اور امن و امان كو ہر صورت یقینی بنایا جائے جب کہ اس سلسلے میں خاص طور پر لانڈھی كی صورتحال پر نظر ركھی جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر كی جانب سے ہدایت جاری كی گئی ہیں كہ مساجد، امام بارگاہوں اور پبلك مقامات پر سیكیورٹی كو مؤثر بنایا جائے جب كہ نماز تراویح ، فجر اور نماز مغرب كے دوران سرویلینس میں بھی اضافہ كیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے تاجر ایسوسی ایشنز اور دكانداروں سے اپیل كی ہے كہ ماہ رمضان میں نجی سیكیورٹی گارڈز یا رضاكار بھی ركھیں۔

ایڈیشنل آئی جی كراچی نے گداگروں كے خلاف سخت ایكشن كی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر كے داخلی راستوں كی سخت نگرانی كركے گداگروں كی شہر میں داخل ہونے كی كوششوں كو ناكام بنایا جائے گا جب كہ شہر بھر كے شاپنگ سینٹرز، چوراہوں اور ٹریفك سگنلز سے گداگروں كی گرفتاری كا عمل پورے ماہ جاری رہے گا۔

پولیس ترجمان کے مطابق رمضان میں بلا تعطل ٹریفك روانی كے لیے ضلعی پولیس ٹریفك پولیس كی مدد كے لیے موجود ہوگی اور اس سلسلے میں لیاری ایكسپریس وے كے دونوں ٹریك كھولنے كی تجویز دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |