اسلام آباد پولیس نے رمضان المبارک کیلیے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

اہم مقامات، تنصیبات پر سیكیورٹی سخت ،كمانڈ و گاڑیو ں، ایگل، فالكن كو متحرك كر دیا گیا، ایس ایس پی 


ویب ڈیسک June 06, 2016
اہم مقامات، تنصیبات پر سیكیورٹی سخت ،كمانڈ و گاڑیو ں، ایگل، فالكن كو متحرك كر دیا گیا، ایس ایس پی، فوٹو؛ فائل

وفاقی پولیس نے رمضان المبارك كے موقع پرسیكورٹی كوفول پروف بنانے كیلئے خصوصی پلان تشكیل دے دیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی مساجد و امام بارگاہوں پر پولیس افسران و ملازمین كی ڈیوٹی كو حتمی شكل دے دی گئی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنزساجد كیانی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے ڈھائی ہزار کے قریب افسران و جوان کے علاوہ مساجد كے گارڈ اور پرائیویٹ سیكورٹی گارڈزسیكورٹی ڈیو ٹی سر انجام دیں گے۔

ایس ایس پی کے مطابق اہم مقامات، اہم تنصیبات پر سیكیورٹی سخت ،كمانڈوگاڑیو ں، ایگل، فالكن كو متحرك كر دیا گیا، تمام ونگ آپس میں كو ارڈینیشن ركھیں گے اور معلومات شئیر كریں۔ ایس ایس پی آپریشنز نے مذید كہا كہ تمام ایس پیز زونز، ایس ڈی پی اوز اپنے علاقوں میں ڈیوٹیاں خود چیك كریں گے اور اس میں كسی قسم كی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں كی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |