بالی ووڈ کی نامورشخصیات کی ماہ صیام کی مبارکباد

امیتابھ بچن اور پریانکا چوپڑا سمیت دیگر شخصیات نے رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔


ویب ڈیسک June 07, 2016
امیتابھ بچن اور پریانکا چوپڑا سمیت دیگر شخصیات نے رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن، پریانکا چوپڑااور ہدایتکار کرن جوہر سمیت متعدد فلمی شخصیات نے مسلمانوں اور اپنے مداحوں کورمضان المبار ک کی مبارکباد دی ہے۔

دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد پر جہاں مسلمانوں کومبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہے وہیں بالی ووڈ اداکار بھی مسلم مداحوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ صیام کی مبارک باد دے رہے ہیں جب کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے مداحوں کو رمضان المبار ک کی مبارکباد دی۔



نامور ہدایتکار کرن جوہر نے بھی ٹوئٹر پر ماہ صیام کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

https://twitter.com/karanjohar/status/739675629730168832



اداکارہ پریانکا چوپڑا کا بھی ٹوئٹرپر کہنا تھا کہ تمام مسلمانوں کو رمضان مبار ک ہو اور سب کو محبت، امن اور خوشحالی سے نوازے جب کہ اداکار رتیش دیش مکھ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو ماہ صیام کی مبارک باد کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی ٹوئٹر پر ماہ صیام کی مبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں