
تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح 6نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے سٹھ میل کے قریب 3 چک سھیلو پولیس اسٹیشن کی حدود میں حق صاحب بس اسٹاپ پرواقع پیٹرول پمپ کے ملازمین کو یرغمال بناکر ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، ملازمین کے موبائل فونز چھین لیے جبکہ اس دوران مقامی زمیندار گل بہار بروہی اورآبپاشی ملازم محمد صالح خاصخیلی اپنی موٹر سائیکلوں میں پٹرول بھروانے کے لیے پہنچے تو ڈاکوئوں نے انہیں بھی یرغمال بنالیا اور تشدد کا نشانہ بناکر ان کے موبائل فونز اور نقدی لوٹ لی اور دونوں موٹر سائیکلیں بھی لے گئے اور مزید دو افراد علی گل اور ہادی بخش سے 2 موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔