آفریدی اور سیمی نے انگلش ٹوئنٹی 20 ایونٹ کے فارمیٹ پراعتراض کردیا

یہ ٹوئنٹی 20 ہے اسے تیزی سے ختم ہونا چاہیے، سیمی


Sports Desk June 07, 2016
میری چند آفیشلز سے بات ہوئی کہ زیادہ سے زیادہ اس ٹورنامنٹ کی طوالت ایک ماہ ہونا چاہیے، آفریدی:فوٹو:فائل:فوٹو : فائل

ہیمپشائر کے غیرملکی کرکٹرز شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی نے انگلش ٹوئنٹی 20 ایونٹ کے فارمیٹ پر اعتراض کردیا، دونوں نے جوز بٹلر کی تنقید سے اتفاق کیا جنھوں نے ایونٹ کی طوالت پر شدید اعتراض کیاتھا۔

اس وقت ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میچزہر ویک کے اینڈ پرہوتے ہیں جبکہ باقی ہفتے میں فرسٹ کلاس میچ کھیلا جاتا ہے۔ سیمی نے کہاکہ یہ ٹوئنٹی 20 ہے اسے تیزی سے ختم ہونا چاہیے جبکہ آفریدی نے کہا کہ میری چند آفیشلز سے بات ہوئی کہ زیادہ سے زیادہ اس ٹورنامنٹ کی طوالت ایک ماہ ہونا چاہیے، میچز کے درمیان طویل وقفے کی وجہ سے اسپیشلسٹ کرکٹرز کو اپنی فارم اور توجہ برقرار رکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں