ڈاکوئوں نے سیاسی رہنما کے گھر سے 8 لاکھ کی نقدی و زیورات لوٹ لیے
ڈکیتی کی واردات کے وقت ڈی سی او چوک اور اللہ والا چوک پر پولیس موبائلیں موجود تھیں
ڈاکوئوں نے سیاسی رہنما کا گھر لوٹ، ملزمان لاکھوں کی نقدی و زیورات چھین کر فرارہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 7نامعلوم مسلح افراد بدھ کی شام ڈی سی اور ڈی پی او آفس کے قریب واقع بدین کی مشہور سیاسی سماجی شخصیت اور سابقہ ضلعی کونسلر رئیس رب ڈنو ساریجو کے گھر میں داخل ہوئے اور خواتین اوربچوں کو یرغمال بنا کر 8لاکھ روپے نقد، طلائی زیو رات ،4موبائل فون ایک لائسنس یافتہ پسٹل اور دوسرا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
یاد رہے کہ رئیس ڈنو ساریجو کی رہائش گاہ تھانے کے بالکل قریب ہے اور محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کیلیے پولیس کی بھاری نفری اسی علاقے میں ہر وقت گشت کرتی ہے ، ڈکیتی کی واردات کے وقت ڈی سی او چوک اور اللہ والا چوک پر پولیس موبائلیں موجود تھیں اس کے باوجود ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔