جامعہ کراچی وعباسی اسپتال میں طلبہ کی تربیت کیلیے معاہدہ

جامعہ کراچی شعبہ فارمیسی میں علمی قابلیت کے حامل طلبہ تیار کررہا ہے، ڈاکٹر قیصر


Staff Reporter November 22, 2012
شیخ الجامعہ ڈاکٹرمحمدقیصرنے کہاکہ کراچی جیسے میگاسٹی میں علم الادویہ اور اس کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتا. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی اورعباسی شہید اسپتال کے درمیان کلیہ علوم ادویہ کے طلبہ کی تربیت کے لیے ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت عباسی شہید اسپتال ''میونسپل فارمیسی ٹریننگ پروگرام '' کے تحت فیکلٹی آف فارمیسی کراچی یونیورسٹی کے طلبہ کو تربیت دے گا۔

مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصرکے دفترمیں منعقدہوئی دستخط کی تقریب میں رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر منصور، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر غزالہ حفیظ رضوانی،ڈائریکٹر میڈیکل سروسز میونسپل کارپوریشن ،پروفیسر وقار ایچ کاظمی پرنسپل کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور دیگر اساتذہ موجود تھے۔

اس موقع پرشیخ الجامعہ ڈاکٹرمحمدقیصرنے کہاکہ کراچی جیسے میگاسٹی میں علم الادویہ اور اس کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جامعہ کراچی کو فخر ہے کہ اس کا شعبہ فارمیسی اعلیٰ علمی قابلیت کے حامل طلبہ تیار کررہا ہے،عباسی شہید اسپتال کا معاہدے کی شکل میں تعاون ان کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا ڈاکٹر وقار کاظمی نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال شہر کا تیسرا بڑا اسپتال ہے جو جامعہ کراچی کے طلبہ کو اعلیٰ معیار کی تربیت مہیا کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں