نمازتراویح مسجد میں ادا کرنا چاہتا ہوں ڈاکٹرعاصم نے ضمانت کی درخواست دائرکردی

اہلیہ کی طبیعت بہت خراب ہے اس لئے ضمانت کی درخواست پر جلد فیصلہ سنایا جائے، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک June 07, 2016
اہلیہ کی طبیعت بہت خراب ہے اس لئے ضمانت کی درخواست پر جلد فیصلہ سنایا جائے، درخواست میں موقف. فوٹو: فائل

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں نماز تراویح مسجد میں ادا کرنی ہے اس لئے ان کی ضمانت کی درخواست پرجلد فیصلہ سنایا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں اپنی درخواست ضمانت کی فوری سماعت کے لئے پٹیشن دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ نماز تراویح مسجد میں ادا کرنا چاہتے ہیں اور رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران اعتکاف کرنا چاہتے ہیں اس لئے ان کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کر کے فیصلہ سنایا جائے۔ درخواست میں ڈاکٹر عاصم نے موقف اختیار کیا کہ ان کی اور انکی اہلیہ کی طبیعت بہت خراب ہے اس لئے وہ ضمانت کی درخواست پر جلد فیصلہ چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں