بدامنی و مہنگائی شہر میں نذر و نیاز کیلئے اشیا کی فروخت میں کمی

پکوان سینٹرمالکان فارغ بیٹھےہیں،خصوصی اشیاتیارکرنیوالی بیکریوں کوکاروبارمیں کمی کاسامنا،بدامنی کےسبب بازاروںمیںسناٹا.


Business Reporter November 22, 2012
پکوان سینٹر مالکان فارغ بیٹھے ہیں،خصوصی اشیا تیارکرنیوالی بیکریوں کو کاروبار میں کمی کا سامنا،بدامنی کے سبب بازاروں میں سناٹا. فوٹو رائٹرز

KARACHI: مہنگائی اور شہر میںجاری بدامنی کے سبب محرم الحرام میں نذر نیاز کے لیے کھانے پینے کی اشیا کی فروخت میں کمی کا رجحان ہے۔

پکوان سینٹر مالکان ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں جبکہ نذرونیاز کے لیے خصوصی اشیا تیارکرنے والی بیکریوں کو بھی کاروبار میں کمی کا سامنا ہے،اس سال شہر میں جاری بدامنی کے سبب بازاروں میں سناٹا ہے،کراچی ریٹیل گراسرز گروپ کے جنرل سیکریٹری محمد فرید قریشی کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں نذرونیاز میں استعمال ہونے والی اجناس کی فروخت 60 فیصد تک کم ہے ،تھوک اور خوردہ دونوں طرح کا کاروبار متاثر ہورہا ہے۔

طارق روڈ پر احمد فوڈ سینٹر کے منتظم نے بتایا کہ اس سال آرڈر نہ ہونے کے برابر ہیں اور لاگت بڑھنے کے باوجود پکوان کی قیمت گزشتہ سال کے برابر رکھی ہے لیکن آرڈرز کی تعداد محدود ہے، نرسری پر واقع بیکری کے سیلز منیجر نے بتایا کہ ان کی بیکری پر خصوصی رعایت پر بیکری اشیا تیار کرتی ہے تاہم اس سال ملنے والے آرڈرز گزشتہ سال سے کافی حد تک کم ہیں،زیادہ تر شہری اپنے گھروںکے اردگرد چھوٹی بیکریوں سے ہی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ادھر محرم الحرام کے دوران 7 سے 10محرم تک دودھ کی طلب میں 200 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے اس سال مہنگائی کے سبب دودھ کی عمومی فروخت میں کمی کا سامنا ہے جبکہ شہرمیں موسم سرد ہونے کے بعد دودھ فروشوں کو بھی دودھ کی فروخت میں کمی کاخدشہ ہے،حلیم کی تیاری کیلیے دیگیں، چولہے، گھوٹے وغیرہ کرائے پر دینے والے دکاندار بھی ابھی تک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں،شہر میں جاری بدامنی کی وجہ سے گلی محلوں میں حلیم کی روایتی تیاری کا رجحان بھی متاثر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں