وفاقی بجٹ فیڈریشن توڑنے کے لئے بنایا گیا ہے بلاول بھٹوزرداری

ہم پنجابستان کے ون یونٹ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، چیرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک June 07, 2016
ہم پنجابستان کے ون یونٹ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، چیرمین پیپلزپارٹی- فوٹو: فائل

چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ فیڈریشن توڑنے کے لئے بنایا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم پنجابستان کے ون یونٹ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں جب کہ لگتا ایسا ہے کہ یہ بجٹ فیڈریشن کو توڑنے کے لیے بنایا گیا ہے۔



واضح رہے کہ 3 جون کو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں مالی سال 17-2016 کا 43 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کیا تھا جسے اپوزیشن اوردیگر تاجرتنظیموں کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں