پاکستانی شہری شام کے سفر سے گریز کریں دفترخارجہ

دمشق میں موجود پاکستانی شہری معاونت کے لیے سفارتخانے سے رابطہ کرسکتے ہیں


ایکسپریس July 22, 2012
دمشق میں موجود پاکستانی شہری معاونت کے لیے سفارتخانے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ فائل فوٹو

دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شام میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث وہاں جانے سے گریز کریں۔

ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے سبب تمام پاکستانی شہریوں خاص طور پر زائرین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ شام کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ جو شہری پہلے سے شام میں موجود ہیں وہ معاونت کے لیے دمشق میں پاکستانی سفارتخانے سے فون نمبر 00963-11-6132694/5 پر رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں