سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹریفک حادثہ 15 افراد جاں بحق اور 60 زخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، سعودی حکام


ویب ڈیسک June 07, 2016
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، سعودی حکام، فوٹو؛ فائل

سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد جائے حادثہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

سعودی ہلال احمر کے ترجمان کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث بس مکمل طور پر جل گئی تاہم حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والے ٹریفک حادثات لوگوں کی اموات کی بڑی وجہ ہیں جب کہ ہر روز تقریباً 17 افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |