بین الاقوامی کتب میلہ آئندہ ماہ ایکسپوسینٹرمیں منعقد ہوگا

ایکسپوسینٹرکراچی میں 299 اسٹالز کی بکنگ کرائی جاچکی ہے.


Safdar Rizvi November 22, 2012
کراچی میں 8ویں بین الاقوامی کتب میلے میں پہلی بارمتحدہ عرب امارات سے بھی پبلشر شریک ہورہے ہیں. فوٹو: فائل

پاکستان پبلشرزاینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کے تحت ''آٹھواں کراچی بین الاقوامی کتب میلہ''آئندہ ماہ 6سے 10دسمبرتک ایکسپو سینٹرکراچی میں منعقدہوگاجس کیلیے پاکستان پبلشرزاینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں۔

ملکی وبین الاقوامی پبلشرز کی جانب سے ایکسپوسینٹرکراچی میں 299 اسٹالز کی بکنگ کرائی جاچکی ہے،کراچی میں 8ویں بین الاقوامی کتب میلے میں پہلی بارمتحدہ عرب امارات سے بھی پبلشر شریک ہورہے ہیں جبکہ بھارت سے پہلی بار 20 پبلشرز نے شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے، ''ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پبلشرزاینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیزخالد نے بتایاکہ گزشتہ سال منعقدہ کتب میلے میں پبلشرزاوربک سیلرز کی جانب سے مجموعی طور پر 258 اسٹالز لگائے گئے تھے اس تعداد میں اس بارخاطرخواہ اضافہ ہواہے، انھوں نے بتایاکہ 8ویں کراچی بین الاقوامی کتب میلے میں اسٹالز کی تعداد 325تک پہنچ جانے کی توقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں