انڈر 19 کرکٹ کراچی وائٹس کیخلاف ارسلان کی سنچری

لاہور شالیمارکی اننگز 322 پر ڈیکلیئرڈ، بہاولپور کے نعمان اکرم نے 5 پلیئرز کو آئوٹ کردیا۔


Sports Reporter November 22, 2012
لاہور شالیمارکی اننگز 322 پر ڈیکلیئرڈ، بہاولپور کے نعمان اکرم نے 5 پلیئرز کو آئوٹ کردیا۔ فوٹو : فائل

انٹر ریجن انڈر19 سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس کیخلاف لاہور شالیمار نے پہلے روز322 رنز بنالیے۔

ارسلان باجوہ نے سنچری بنائی، حیدرآباد کی ٹیم 125 پر ڈھیر ہوگئی، بہاولپور نے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنا لیے۔ ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں میزبان شالیمارنے کراچی وائٹس کیخلاف پہلی اننگز9 وکٹ پر322 رنز بنا کر ڈیکلیئرڈ کردی، ارسلان باجوہ نے133 رنز کی شانداراننگزکھیلی، فرہاد عثمان نے70 رنز کے ساتھ ان کا بھرپور ساتھ دیا، سعود شکیل اور نور ولی نے3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

حیدراسٹیڈیم بہاولنگر میں بہاولپور ریجن نے حیدرآباد کو125 پر آئوٹ کردیا، نعمان اکرم نے5 بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا، بہاولپور نے بغیر کسی نقصان کے57 رنز اسکور کر لیے، ذیشان ملک33 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔کنٹری کلب مرید کے میں لاہور راوی نے اسلام آبادکو 120 پر ٹھکانے لگا دیا، سعود اسلام 49 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے، محمدعلی نے 4 اور ذیشان مغل نے 3وکٹیں لیں، جواب میں لاہور نے بغیر وکٹ گنوائے 97 رنز بنا لیے،حامد لیاقت نے49 اور فراز میر نے38 رنز بنائے۔

بوہڑاں والی گرائونڈ فیصل آباد میں میزبان ٹیم کیخلاف ملتان ریجن کی ٹیم پہلی باری میں240 رنز بنانے میں کامیاب رہی، سکندرخان 51 اور مرتضٰی علی 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شہابل خان نے 4اور فہیم اشرف نے 3 بیٹسمینوں کو آئوٹ کیا، جواب میں فیصل آباد نے 35 پر تین وکٹیں گنوا دیں، شاہ زیب طارق تینوں وکٹیں اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم کیخلاف راولپنڈی نے 7 وکٹ پر361 رنز بنا لیے، یوسف اقبال 104،شیراز لطیف 75 اور میر واعظ 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے، عزیز الامین اور بلال احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |