حکومت پنجاب اور پی سی بی کے درمیان محاذ آرائی جاری

حکام نے سیکیورٹی وجوہات کو جواز بناکر سیالکوٹ اور پشاور کا میچ شروع نہ کرنے دیا۔


Sports Reporter November 22, 2012
حکام نے سیکیورٹی وجوہات کو جواز بناکر سیالکوٹ اور پشاور کا میچ شروع نہ کرنے دیا۔ فوٹو: فائل

قومی ریجنل و انٹر ڈپارٹمنٹل انڈر 19 کر کٹ ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ اور پشاور کا میچ حکومت پنجاب و پی سی بی کے درمیان محاذ آرائی کی بھینٹ چڑھ گیا۔

ساتویں مر حلے میں گذشتہ روز جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں پشاور اور میزبان کے مابین سہ روزہ میچ شروع ہونا تھا لیکن آغازسے کچھ دیر قبل ضلعی انتظامیہ نے بورڈکے میچ آفیشلز کو آگاہ کیا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ میچ نہیں ہو سکتا۔

ذرائع کے مطابق یہ میچ گوجرانوالہ سے سیالکوٹ منتقل کرتے وقت وہاں کے سیکیورٹی حکام سے کلئیرنس لی گئی تھی لیکن گذشتہ روز بہانہ بنا کر رکاوٹ ڈالی گئی۔ سیالکوٹ کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کیلیے یہ میچ جیتنا انتہائی اہم تھا اور التوا سے پلیئرز کو ذہنی اذیت برداشت کرنا پڑی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلے میںگوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میںکر اچی اور سیالکوٹ کے مابین انڈر 19ون ڈے میچ کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر سردار ذوالفقار کھوسہ کا ہیلی کاپٹر گرائونڈ میں اتارنے کیلیے کھلاڑیوں کو باہر نکال دیا گیا تھا، جس پر احتجاج کرتے ہوئے دونوں ٹیموں نے میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

دریں اثنا منتظمین نے شام کے وقت سیالکوٹ اور پشاور کا میچ شروع کرنے کی اجازت دے دی تاہم دیر ہونے کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا، ابھی یہ واضح نہیں کہ جمعرات کو میچ کا آغاز ہو گا یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |