برطانیہ کاخیبرپختونخواکوبم ناکارہ بنانیوالے 3 روبوٹس کاتحفہ
کروڑوں روپے مالیت کے روبوٹس23جولائی سے بم ڈسپوزل یونٹ کاحصہ ہونگے،ذرائع
برطانیہ نے خیبر پختونخواکے بم ڈسپوزل یونٹ کوبم ناکارہ بنانے والے3 روبوٹس کاتحفہ دیاہے۔
بم ڈسپوزل یونٹ کے اسسٹنٹ انسپکٹرجنرل شفقت ملک نے ایک نجی ٹی وی کوبتایا کہ کروڑوں روپے مالیت کے روبوٹس23جولائی سے بم ڈسپوزل یونٹ کاحصہ ہوںگے۔
دریں اثنابرطانوی ہائی کمشنرایڈم تھامسن نے کہاہے کہ د ہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت زیادہ قربانیاں دیں جس کو عالمی برادری انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔یہ بات انھوں نے رسالپور ملڑی کالج آف انجنیرنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کو شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں تکنیکی و تربیتی امور پر مشتمل پروگرام کے تحت پہلی بم ڈسپوزل اینڈایمونیشن جیمرزکورس کی تربیتی کورس میں فارغ التحصیل پولیس افسران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔