اظہر الدین کا مستقبل بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی نے فیصلہ موخر کردیا

اظہرالدین پر میچ فکسنگ میں تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔


Sports Desk November 22, 2012
اظہرالدین پر میچ فکسنگ میں تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔ فوٹو : فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی نے سابق کپتان اظہر الدین کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ موخرکردیا۔

میٹنگ میں آندھرا پردیش ہائیکورٹ کی جانب سے اظہر الدین پر تاحیات پابندی ہٹانے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، قانونی ماہرین کی ٹیم نے بتایا کہ ابھی وہ اس کیس کا مطالعہ کررہے ہیں، اس لیے ورکنگ کمیٹی اس نتیجے پر نہیں پہنچ پائی کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جائے یا نہیں۔ اظہرالدین پر میچ فکسنگ میں تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔ بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی نے سابق کرکٹرز کو کیش ایوارڈ سے نوازنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |