یہودی معبدوں اورگرجا گھروں میں بھی سحروافطارکا اہتمام کرینگے میئرلندن صادق خان

غیرمسلموں کو افطارکی دعوت دینا ثابت کرتاہے کہ مذہبی رسومات ایک عام روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں، مئیر لندن


این این آئی June 08, 2016
غیرمسلموں کو افطارکی دعوت دینا ثابت کرتاہے کہ مذہبی رسومات ایک عام روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں، مئیر:فوٹو : اے ایف پی

لندن کے پاکستانی نژاد مسلمان میئر صادق خان نے امید ظاہرکی ہے کہ وہ رمضان کے سحروافطار کا اہتمام مساجد کے علاوہ یہودی معبدوں اور گرجا گھروں میں بھی کریں گے تاکہ بین المذاہب امن و برداشت کو فروغ دیا جا سکے۔

برطانوی اخبار میں لکھے گئے ایک مضمون میں لندن کے میئرنے کہا کہ لوگوں کیلیے ایک دوسرے کے عقائد کو سمجھنے کا سب سے بہترین طریقہ دوسروں کے تجربات سے سیکھنا ہے۔

صادق خان نے لکھا کہ رمضان اس حوالے سے ایک اچھی مثال ہے کیونکہ کسی دوسرے فرد کے ساتھ کھانا، غیرمسلموں کو افطارکی دعوت دینا ثابت کرتاہے کہ مذہبی رسومات ایک عام روزمرہ زندگی کا حصہ ہیںاور اس میں کوئی انہونی بات نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔