آئی بی اے مین کیمپس میں نئی عمارت امن سینٹر کاافتتاح

عمارت میں کلاسز،سیمینارہالز،فیکلٹی دفاتر،کمپیوٹرلیبس، جمنازیم قائم کیے گئے ہیں.


Staff Reporter November 22, 2012
کراچی یونیورسٹی آئی بی اے کیمپس میں امن سینٹر فور انٹرپرینیوریل ڈیولپمنٹ کے افتتاح کے بعد فادی غندور،ڈاکٹر عشرت حسین اور دیگر دعا کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

آئی بی اے (انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن) کے ڈائریکٹرڈاکٹرعشرت حسین نے کہاہے کہ آئی بی اے کے طلبہ غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

آئی بی اے کے طلبہ کامعیارصف اول کی کسی بین الاقوامی یونیورسٹی کے طلبہ سے کم نہیں آئی بی اے میں ترقیاتی امورمسلسل جاری ہیں اورسٹی کیمپس میں امن ٹاور سمیت 13نئی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کوآئی بی اے مین کیمپس(جامعہ کراچی) میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میںکیا یہ تقریب آئی بی اے مین کیمپس میں تعمیر کی گئی نئی عمارت امن سینٹر (سی ای ڈی)کے افتتاح کے سلسلے میں منعقدکی گئی تھی۔

تقریب کے اختتام پر مذکورہ عمارت کاافتتاح بھی کیا گیا یہ سینٹرامن فائونڈیشن کے اشتراک سے قائم کیا گیاہے سی ای ڈی 54 ہزاراسکوائرفٹ پرقائم کیا گیاہے تین منزلوں پرمشتمل اس عمارت میں کمرہ جماعت،سیمینارہالز،فیکلٹی دفاتر، کمپیوٹر لیبس، جمنازیم اورکیفے ٹیریا قائم کیا گیا ہے عمارت کی تعمیر تعلیمی اورتدریسی ماحول کے جدید رجحان کے مطابق کی گئی ہے اس منصوبے پر 235ملین روپے لاگت آئی ہے عمارت کی افتتاحی تقریب کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے گلوبل سینٹرکولمبیا یونیورسٹی کے نائب صدرپروفیسرصفوان مرسی اورمشرق وسطیٰ اورجنوبی ایشیا میں ٹرانسپوٹیشن کمپنیوں میں نام پیداکرنے والے Aramexکے بانی اورسی ای اوفادی گندورمارے نے بھی خطاب کیاجبکہ سی ای ڈی کے ڈائریکٹر ظفرصدیقی نے ابتدائی تعارفی کلمات اداکیے انھوں نے سی ای ڈی کی اہمیت اجاگرکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں