ایڈزکے ممکنہ خطرے سے بچائو’’ ٹرواڈا ‘‘ دوا استعمال کر نیکی اجازت

مرض کے قبل از وقت علاج کیلیے تجرباتی منصوبے شروع کرنے چاہئیں، عالمی ادارہ صحت


ایکسپریس July 22, 2012
مرض کے قبل از وقت علاج کیلیے تجرباتی منصوبے شروع کرنے چاہئیں، عالمی ادارہ صحت. فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت نے ایسے افراد کیلیے ایڈز کی'' ٹرواڈا'' نامی دوااستعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے جوکہ ایڈزکے اثرات سے محفوظ ہیں اورانھیں اپنے جنسی تعلقات کے باعث اس کے شدید خطرات لاحق ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی ترجمان کے مطابق دنیاکے تمام ممالک کواس حوالے سے تجرباتی منصوبے شروع کرنے چاہئیں تاکہ انھیں ایڈزسے بچائوکے لیے قبل ازوقت علاج کی افادیت کا پتہ چل سکے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت ایڈز سے بچائو کے لیے کسی مخصوص دواکی منظوری نہیں دے سکتا تاہم''ٹرواڈا''جیسی دوائوں نے اس موذی مرض کی روک تھام کے لیے اہم کرداراداکیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں