حج کرپشن کیس حامد سعید کاظمی اور راؤشکیل نے سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کردی
اسپیشل جج سینٹرل نے کیس کی سماعت کے دوران انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے، اپیلوں میں موقف
حج کرپشن کیس میں قید و جرمانے کی سزا پانے والے سابق وزیرمذہبی امور حامد سعید کاظمی اور سابق ڈی جی حج راؤ شکیل نے اپنی سزاؤں کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2009 میں حاجیوں کے لئے جو عمارتیں کرائے پر حاصل کی گئیں اس میں حامد سعید کاظمی کا کوئی کردار نہیں تھا جب کہ مقدمے میں ان کا نام سیاسی دباؤ میں آکر ڈالا گیا۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حاجیوں کے لئےجو عمارتیں کرائے پرحاصل کی گئیں تھیں اس میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا اور عدالت میں بھی ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا جس سے یہ بات ثابت ہوسکے کہ حامد سعید کاظمی بدعنوانی میں ملوث تھے۔
سابق ڈی جی حج راؤ شکیل نے بھی اپنے سزا کے خلاف اسلام آباد سے رجوع کرلیا ہے، راؤ شکیل نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ دونوں افراد نے اپنی اپنی اپیلوں میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر کی جانب سے سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔
واضح رہے کہ حج کرپشن کیس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیرمذہبی امور حامد سعید کاظمی کو 16 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ شریک مجرم سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو 40 سال اور ایڈیشنل سیکرٹری آفتاب کو 16 سال قید کی سزا سنائی گئی۔