امریکی صدر برا ک اوباما محمد علی کی نمازہ جنازہ میں شریک نہیں ہوں گے وائٹ ہاؤس

اوباما اوران کی اہلیہ اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی وجہ سے محمد علی کے جنازے میں شریک نہیں ہوں گے،وائٹ ہاؤس

صدراوباما اوران کی اہلیہ اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی وجہ سے محمد علی کے جنازے میں شریک نہیں ہوں گے،وائٹ ہاؤس فوٹو:فائل

RAWALPINDI/ISLAMABAD:
امریکی صدر براک اوباما جمعہ کو سابق باکسنگ لیجنڈ محمد علی کے جنازے کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدراوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما جمعے کو اپنی بیٹی مارلیا کے ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب میں شرکت کریں گے جس کے باعث وہ عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کی نمازہ جنازہ کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ صدراوباما اوران کی اہلیہ کی جانب سے بعد میں محمد علی کے خاندان کو ایک تعزیتی خط بھیجا جائے گا۔


محمد علی کے جسد خاکی کو امریکی ریاست کینٹکی میں ان کے آبائی علاقے لوئی ول پہنچا دیا گیا ہے جہاں جمعہ کو ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی، یہ وہی ہال ہے جہاں محمد علی نے 1960 میں اپنے کریئر کا پہلا مقابلہ جیتا تھا جہاں ایک لاکھ 80 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

واضح رہے کہ محمد علی کے جنازے میں کئی عالمی رہنما، مختلف ممالک کے سربراہان اور مشہور شخصیات شرکت کریں گی جن میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ بھی شامل ہیں جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی کو بھی جنازے میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story