ٹینس اسٹار ماریا شراپووا پر2 سال کی پابندی لگادی گئی

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ماریہ شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی لگائی۔


ویب ڈیسک June 08, 2016
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ماریہ شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی لگائی۔ فوٹو؛ فائل

ٹینس فیڈریشن نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹینس اسٹار ماریا شراپووا پر 2 سال کی پابندی لگادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ٹینس اسٹار ماریا شراپوا پر 2 سال کی پابندی لگادی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ماریہ شراپووا کا جنوری 2016 میں آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا جس کے مثبت آنے پر ٹینس اسٹار پر پابندی لگائی گئی جس پر عملدرآمد جنوری 2016 سے ہوگا۔

دوسری جانب 29 سالہ ٹینس اسٹار مارا شراپووا کا کہنا ہےکہ وہ 2006 سے صحت کے مسائل کی وجہ سے منشیات کا استعمال کررہی ہیں لیکن 2016 میں یہی ادویات ممنوعہ ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں