عمران خان نے خیبرپختنونخوا کابینہ میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا

چیرمین تحریک انصاف نے وزرا کی کارکردگی جانچنے کیلیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک June 08, 2016
چیرمین تحریک انصاف نے وزرا کی کارکردگی جانچنے کیلیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع، فوٹو؛ فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختنونخوا وزرا کی کارکردگی جانچنے کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے رپورٹ کے بعد وزرا کو تبدیل کیا جائے گا۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ارکان سمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ایم پی ایز نے صوبائی وزرا کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے جس پر چیرمین پی ٹی آئی نے کابینہ میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزرا کی کارکردگی جانچنے کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے رپورٹ کے بعد وزرا کو تبدیل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی اتحاد پیدا کرکے انتخابات کی تیار کریں کیوں کہ موجودہ حکومت زیادہ دیر تک ٹہرنے والی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں