دہشت گردی بھارت کے پڑوس میں پرورش پارہی ہے نریندر مودی

بھارت اور امریکا کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک پارٹنرشپ سے دنیا بھر میں امن و استحکام قائم ہو گا، بھارتی وزیراعظم


ویب ڈیسک June 08, 2016
بھارت اور امریکا کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک پارٹنرشپ سے دنیا بھر میں امن و استحکام قائم ہو گا، بھارتی وزیراعظم، فوٹو : اے ایف پی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے سائے پوری دنیا میں پھیل رہے ہیں اور اس کی پرورش بھارت کے پڑوس میں ہورہی ہے۔

نریندر مودی نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی ہے اور اس کے خلاف ہمیں جنگ کو کئی سطح پر لڑنا ہوگا، دہشت گردی کے سائے پوری دنیا میں پھیل رہے ہیں جب کہ دہشت گردی بھارت کے پڑوس میں پرورش پارہی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک پارٹنرشپ سے دنیا بھر میں امن و استحکام قائم ہو گا جب کہ امریکا اور بھارت آزادی کے رشتے میں پروئے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جوہری تعاون کے معاہدے سے تعلقات کی نوعیت بدل گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم پر ممبئی جیسے دہشت گرد حملے ہوئے تو امریکا نے ہمارا ساتھ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں