حصص مارکیٹ بے سمت تجارت نیا ریکارڈ بننے پر بھی سرمایہ کاروں کو نقصان

کاروباری حجم منگل کی نسبت 1.93 فیصد زائد رہا اور 14 کروڑ30 لاکھ حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter June 09, 2016
کاروباری حجم منگل کی نسبت 1.93 فیصد زائد رہا اور 14 کروڑ30 لاکھ حصص کے سودے ہوئے :فوٹو : اے ایف پی / فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو تیسرے دن بھی بے سمت تجارتی سرگرمیوں کے سبب ملا جلا رجحان رہا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 37426 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم آل شیئرانڈیکس میں کمی سے سرمایہ کاروں کے 6 ارب 77 کروڑ روپے ڈوب گئے۔

بدھ کو کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 34.11 پوائنٹس اضافے سے37426.40 اورکے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 20.85 پوائنٹس اضافے سے 17759.20 ہو گیا، اس کے برعکس کے ایس ای 30 انڈیکس 48.95 پوائنٹس کمی سے 21371.28 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 90.89 پوائنٹس کی کمی سے 65915.32 ہو گیا۔

کاروباری حجم منگل کی نسبت 1.93 فیصد زائد رہا اور 14 کروڑ30 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار 349 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں 118 کے بھاؤ میں اضافہ، 202 کے داموں میں کمی اور29 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں