امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے آگے

امریکی میگزین فوربز کے مطابق رونالڈو رواں سال 88 ملین ڈالر کمائی کرنے والے دنیا کے امیر ترین کھلاڑی ہیں۔


ویب ڈیسک June 09, 2016
امریکی میگزین فوربز کے مطابق رونالڈو رواں سال 88 ملین ڈالر کمائی کرنے والے دنیا کے امیر ترین کھلاڑی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور پرتگال کی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کے امیرترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

امریکی میگزین فوربز نے دنیا کے 100 امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور پرتگال کی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو رواں سال 88 ملین ڈالر کمائی کرکے دنیا کے امیر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں جب کہ ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی 81.4 ملین ڈالر کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبرپر ہیں ۔

امریکی میگزین کے مطابق امریکی باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی لیبرون جیمز77.2 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے اور سوئزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر67.8 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر ہیں جب کہ امریکی باسکٹ بال کھلاڑی 56.2 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے 100 امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں کوئی کرکٹر جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں