کرنسی اسمگلنگ کیس وزارت داخلہ کا ایان کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

وزارت داخلہ کی طرف سے سپریم کورٹ میں موقف اپنایا جائے گا کہ ملزمہ ایان علی کے خلاف کریمنل کیس چل رہا ہے،


INP June 09, 2016
وزارت داخلہ کی طرف سے سپریم کورٹ میں موقف اپنایا جائے گا کہ ملزمہ ایان علی کے خلاف کریمنل کیس چل رہا ہے، :فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالنے کافیصلہ کیا ہے ، ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجو ع کرے گی، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے سے متعلق قانونی مشاورت اور ضروری فائل ورک مکمل کر لیا گیا ہے ۔

وزارت داخلہ کی طرف سے سپریم کورٹ میں موقف اپنایا جائے گا کہ ملزمہ ایان علی کے خلاف کریمنل کیس چل رہا ہے، اس لیے اس کا نام ای سی ایل میں شامل رکھنا ضروری ہے ۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے پر اعتراض کی صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں