اسلام انسانیت کی فلاح و ہدایت کا دین ہے امام کعبہ

اسلامی شریعت میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کیلیے راہ ہدایت موجود ہے، الشیخ عبد الرحمن السدیس


Numainda Express June 09, 2016
اسلامی شریعت میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کیلیے راہ ہدایت موجود ہے، الشیخ عبد الرحمن السدیس۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ عبدالرحمن السدیس نے کہاہے کہ اسلام عدل و انصاف اورانسانیت کی فلاح وہدایت کا دین ہے، نظام حیات کیلیے دین نے واضح طریقہ عطاکیاہے جس پرسعودی قائدین مکمل طورپرعمل پیراہیں۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسرساجد میر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے امام کعبہ نے کہاکہ سعودی عرب کی قیادت نے ملت اسلامیہ کے اتحاد، تعمیر وترقی کیلیے تاریخی اور مثالی حل پیش کیے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے عالم اسلام متحد ہوسکتا ہے۔ اسلامی شریعت میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کیلیے راہ ہدایت موجود ہے۔ اسلام انسانیت کی فلاح و بہبود کیلیے راہ عمل کا تعین کرتااورمسلمانوں کو اس پر عمل پیرا ہونے کاحکم دیتاہے۔

انھوں نے کہاکہ اس دورمیںاغیار ذہنوںاورمعاشرے کوپراگندہ، لوگوں کوبھٹکانے اوردہشت گردی کے افکار پیدا کررہے ہیں، معصوم لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے جدید طریقے استعمال کیے جارہے ہیں۔ پروفیسر ساجد میرنے کہاکہ پاکستانی عوام خادم الحرمین الشریفین سے والہانہ محبت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |