سپریم کورٹ کراچی میں 30لاکھ ووٹ نکالنے پر پرانی فہرستوں کی بحالی کیلئے جواب طلب

سیکریٹری الیکشن کمیشن کوآج پیش ہونے کاحکم،فہرستیںدوبارہ تیارکرنا ممکن نہیں،انتخابی عمل متاثر ہوگا،جسٹس گلزار

پشتون،پنجابی اور سندھیوںکے ووٹ منتقل کیے گئے،وکیل عمران خان ، ایسا حکم نہ کرا لینا جس کے منفی نتائج ہوں،چیف جسٹس. فوٹو: فائل

LONDON:
سپریم کورٹ نے کراچی میں30 لاکھ ووٹرزکے ووٹ پرانی فہرستوں کے مطابق بحال کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔

چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جماعت اسلامی اورتحریک انصاف کی جانب سے دائردرخواستوں پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل حامد خان نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے چار جولائی کے حکم کے تحت 13 فیصد ووٹرز سے بھی رابطہ نہیںکیا اورکراچی سے پنجابی،پشتونوں اور سندھیوںکے 30 لاکھ ووٹ ان کے آبائی شہروں میں منتقل کر دیے ہیں جبکہ وہ دس پندرہ سال سے ان علاقوںمیں ملازمت اورکاروبارکر رہے ہیں۔


چیف جسٹس نے کہا عدالت سے کوئی ایسا حکم نہ کرا لینا جس کے کوئی اور منفی نتائج پیدا ہوجائیں ۔جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ تمام انتخابی فہرستیں دوبارہ تیارکرنا ممکن نہیںکیونکہ اس سے انتخابی عمل متاثر ہو سکتا ہے ۔ حامد خان نے تجویز دی کہ ایسا ہو سکتا ہے پرانی انتخابی فہرستیں بحال کر دی جائیں اور اگرکوئی انفرادی سطح پر اپنے ووٹ میں تبدیلی کرانا چاہے توکروا لے۔عدالت نے حامد خان کی شکایت پر آرڈر جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ انتخابی فہرستوں کا جائزہ لینے کے بعد بادی النظر میں شکایت درست دکھائی دیتی ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی کہ کیوں نہ کراچی میںپرانی انتخابی فہرستیں بحال کر دی جائیں۔

ثنا نیوزکے مطابق سپریم کورٹ نے کراچی میں 2007ء کی ووٹر لسٹ بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے عبوری حکم میںکہا کہ کراچی کی حد تک2007ء کی فہرست کے مطابق ووٹرز کا اندراج کیا جائے۔عدالت نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو آج طلب کیا کہ وہ عدالت کو آگاہ کریںکہ کن حالات کے تحت 40،30 لاکھ ووٹرزکراچی سے منتقل کیے گئے۔ درخواستوںمیں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ کراچی بالخصوص سندھ سے تقریباً 30 سے 40 لاکھ ایسے ووٹرز ہیں جن کے ووٹ مستقل ایڈریسز پر منتقل کر دیے گئے ہیں جبکہ ان میں سے اکثر ووٹر 35 سال سے بھی زیادہ عرصے سے کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔عدالت نے عبوری حکم میں کہا کہ 2007ء کی انتخابی ووٹر لسٹوں کے تحت جو 2008ء کے انتخابات ہوئے تھے انہی لسٹوںکو بحال کیا جائے ۔
Load Next Story