لاہورچیف جسٹس کیخلاف درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

چیف جسٹس کوکام سے نہیںروکاجاسکتا،درخواست قابل سماعت نہیں،7مختلف اعتراضات


ایکسپریس July 22, 2012
چیف جسٹس کوکام سے نہیںروکا جاسکتا،درخواست قابل سماعت نہیں،7مختلف اعتراضات۔ فوٹو آن لائن

ATHENS: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آفس کی طرف سے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کو ارسلان کیس کے فیصلے تک کام سے روکنے کیلیے دائر درخواست پر 7 مختلف اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست واپس کر دی گئی ہے۔سپریم کورٹ آفس کی طرف سے عائد اعتراضات میں کہاگیاہے کہ درخواست قابل سماعت نہیں۔

اس حوالے سے پہلے بھی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت ہوچکی ہے ، سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میںخاتون ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میںوفاقی سیکریٹری قانون، چیف جسٹس آف پاکستان اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان چوہدری کوکرپشن کے سنگین الزامات کاسامنا ہے اور اس حوالے سے معاملہ نیب میں زیر التوا ہے،چیف جسٹس نے ارسلان افتخارکے معاملے پراز خود نوٹس لے کراپنے اختیارات سے تجاوزکیاجس سے انصاف کے فطری تقاضے متاثرہوئے ہیں چنانچہ جب تک ارسلان افتخارکا معاملہ حل نہیں ہوجاتااس وقت تک چیف جسٹس کوکام سے روکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں