اسرائیلی شہرتل ابیب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک 7 زخمی

اسرائیلی پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ دوسرا گرفتار کر لیا، صیہونی حکام


ویب ڈیسک June 09, 2016
واقعہ کے بعد صیہونی حکام نے مغربی بینک کے 83 ہزار فلسطینیوں کو غزہ میں اپنے اہل خانہ سے ملنے سے روک دیا۔ فوٹو: جے پوسٹ

اسرائیل کے ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے شہر تل ابیب میں وزارت دفاع اور فوج کے مرکزی دفتر کے قریب واقع شاپنگ سینٹر میں 2 مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ دوسرے کو سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی حکام نے کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جب کہ صیہونی حکام نے انتقامی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مغربی پٹی کے 83 ہزار فلسطینیوں کو غزہ میں اپنے اہل خانہ سے ملنے روک دیا ہے، اس کے علاوہ رمضان المبارک کے مہینے میں مسلمانوں کو دی جانے والی عارضی نرمی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |