ملک کے میدانی علاقوں میں بدستور شدید گرمی پارہ 45 ڈگری تک پہنچ گیا

سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت ملک کے بشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 09, 2016
سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت ملک کے بشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات فوٹو:فائل

SUKKUR/ HYDERABAD: ملک کے میدانی علاقے اب تک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور تیز بارشیں بھی گرمی کا زور توڑنے میں اب تک ناکام نظر آرہی ہیں۔

گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی لہر نے نظام زندگی شدید متاثر کر رکھا ہے اور آج بھی اکثر علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے۔ ملک میں اب تک سب سے ذیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ دیگر شہروں میں بہاولنگر ، رحیم یار خان 44 ، اوکاڑہ ، پنجگور اور نورپورتھل میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال ، سکھر ، موہنجودڑو ، بھکر، جھنگ، ملتان اور کوٹ ادو 42 ، فیصل آباد ، قصور ، حیدرآباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 41 ، بہاولپور ، منڈی بہاؤالدین، جوہر آباد اور خانپورمیں 40 لاہور، راولپنڈی ، جہلم ، گجرات اور لیہ 39، سیالکوٹ ، منگلا اور گوجرانوالہ 38 ، کوئٹہ اور گوادر میں 37 جبکہ شہر قائد کراچی میں اب تک درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں جنوب مغرب سے 10 سے 12 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پش گوئی کی ہے کہ کراچی کا پارہ مزید بڑھ سکتا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے شدید گرم اور خشک رہیں گے ، تاہم آج شام تک ہزارہ ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، فاٹا ، اسلام آباد اور کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ، مردان ، پشاور ، کوہاٹ میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پشی گوئی کی ہے کہ ڈی آئی خان ، ڈی جی خان ، ملتان ، بہاولپور ، فیصل آباد ، سرگودھا ، کوئٹہ ، سکھر میرپورخاص اور حیدرآباد میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |