امریکا طاقتورنہیںہماری کمزوری نفاق ہےاحمدی نژاد
صرف ایران،پاکستان،افغانستان اکٹھے ہوجائیں تو دنیاکی قیادت کرسکتے ہیں،خطاب
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکا طاقتور نہیں بلکہ ہماری کمزوری ہمارا نفاق ہے۔
صرف ایران، پاکستان اور افغانستان اکٹھے ہوجائیں توپوری دنیا کی قیادت کرسکتے ہیں اورکوئی قوت نہیں جو ہمارا مقابلہ کرسکے۔ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے میں اپنے اعزاز میںتقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ جیسے پاکستان کو ایرانی حالات کی فکر ہے ہمیں بھی یہاں کی فکر ہے ،کوشش کرونگاکہ پاکستان سے تعلقات کو آخری حد تک لے جائوں ، پاکستان میں ایسا محسوس کر رہا ہوں جیسے ایران میں ہوں۔ احمدی نژاد نے کہا کہ آج مسلمانوں کے وسائل اور سرمائے کو ان ہی کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔
لوگ سمجھتے ہیں کہ اوباما کی کامیابی ہماری کامیابی ہے لیکن در حقیقت اوباما کی کامیابی ہماری تباہی کی چابی ہے ، پوری دنیا میں بے چینی اور اضطراب بڑھ رہا ہے، ہمیں سوچنا ہوگا، ہماری نجات وحدت کا پرچم بلند کرنے میں ہے، انصاف کی بنیاد پر ہی دنیا خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کے عوام اور مجاہدین صہیونیوں اور مغرب کا مقابلہ کررہے ہیں،اگر یہ مجاہدین اسرائیل کے سامنے نہ ڈٹتے تو اسرائیل آج ایران اور پاکستان کی جانب پیش قدمی اوریہاںاپنے تسلط کو قائم کرنیکی کوشش کرتا۔