افغان صوبے پکتیکا میں ڈرون حملہ حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر ہلاک
افغان صوبے پکتیکا کے ضلع سروزا میں امریکی ڈرون حملے میں سراج الدین حادمی ساتھی سمیت ہلاک ہوئے۔
افغان صوبے پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے انتہائی اہم کمانڈر سراج الدین خادمی ہلاک ہو گئے۔
افغان میڈیا مطابق افغان صوبے پکتیکا کے ریجنل پولیس کمانڈر اسد اللہ شیرزاد کا کہنا ہے کہ ضلع سروزا میں امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر سراج الدین خادمی اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاک ہو گئے تاہم افغان طالبان یا حقانی نیٹ ورک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق سراج الدین خادمی کو حقانی نیٹ ورک کا لاجسٹک کمانڈر تصور کیا جاتا تھا جب کہ ڈرون حملے میں نیٹ ورک کا اسلحہ بھی تباہ ہوا۔