رائیونڈکے بادشاہ اپنے خاندان میں ہی الیکشن کرادیں عمران

اقتدار میں آکر گورنرہائوس کی دیواریں گرادینگے ، ٹیکس نظام میں آسانی لائیں گے، خطاب


News Agencies/Numainda Express November 22, 2012
اقتدار میں آکر گورنرہائوس کی دیواریں گرادینگے ، ٹیکس نظام میں آسانی لائیں گے، خطاب۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد ملک کے ٹیکس نظام میں آسانیا ں پید ا کریں گے۔

وہ لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن میں ملکی معیشیت میں ٹیکس کے کردار کے موضوع پرتقریب سے خطاب کررہے تھے، عمران خان نے کہا تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنا اندرونی الیکشن کروایا وہ بھی عام الیکشن کے برس۔ رائیونڈ کے بادشاہ اپنی جماعت کا تو انتخاب نہیں کرواسکتے کم از کم اپنے خاندان کے اندر ہی الیکشن کروادیں ایسا کرنے سے شائد ان کے خاندان میں ہی تھوڑی بہت جمہوریت آجائے۔

انہوں نے کہا صدر زرداری نے منڈی بہاؤ الدین دورہ کے دوران دو ارب روپے دینے کا اعلان کردیا، کیا وہ بادشاہ ہے؟ رقوم ضرور ملنی چاہیے لیکن سسٹم کے تحت صوابدید فنڈز کا خاتمہ ہونا چاہیے، انھوں نے کہا برسر اقتدار آکر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرادیں گے،پرانی بلڈنگ کی جگہ لائبریری جبکہ بقیہ حصہ اسپورٹس سرگرمیوں کیلیے وقف کیا جائے گا ، ہمارے وزراء کی تعداد صرف 17 ہوگی، ان کے اثاثے ویب سائٹ میں ہوں گے، عمران خان نے کہا آئندہ انتخابات میں عوام صرف اسے ووٹ دیں گے جن پر انہیں اعتماد ہوگا کہ وہ ان کا روپیہ چوری نہیں کرے گا۔ تعلیم کے شعبہ میں ایمرجنسی کی بنیاد پر ملک بھر میں صرف ایک سلیبس نافذکرینگے۔

عمران خان نے کہا عام انتخابات میں پچیس فیصد ٹکٹیں نوجوانوں کیلئے مخصوص ہوں گی جن کیلئے روپیہ خود اکٹھا کرونگا جبکہ خواتین کو تمام شعبوں میں بھرپور نمائندگی دی جائے گی، تقریب میں شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، ذوالفقار خاں اشتیاق لاہور ٹیکس بار کے صدر زاہد عتیق ، جنرل سیکریٹری فرحان شہزاد ، اکرام الحق ، اورپاکستان ٹیکس بارکے جنرل سیکرٹری رانا منیر حسین سمیت وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں