بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام کوپیشگی آگاہ کیا جائے وزیراعظم
احمدمختار،خورشیدشاہ،دیگرکی ملاقاتیں،پوزیشن ہولڈر طالبہ کو2لاکھ کاچیک دیا
وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کر رہی ہے۔
توانائی سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے تاکہ پورے سسٹم میں بہتری لائی جا سکے اور لوگوں کو ریلیف مل سکے۔ وہ وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کیساتھ گفتگو کر رہے تھے، وزیر پانی و بجلی نے بتایا کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کیلیے سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، وزیر اعظم نے انھیں ہدایت کی کہ بجلی کی بچت کے حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کی جائے، لوڈشیڈنگ کی صورت میں عوام الناس کو پیشگی آگاہ کیا جائے۔
وفاقی وزیر برائے نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم کو حال ہی میں منظور کیے گئے ڈرگ ریگولیٹری ایکٹ کے بارے میں بریف کیا، وزیر اعظم نے حج کیلیے بہترین انتظامات پر سید خورشید شاہ اور ان کی وزارت کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ آئندہ سال مزید بہتر اقدامات کیے جائیں۔
وزیرمملکت اطلاعات ونشریات صمصام بخاری ، ارکان پارلیمنٹ عبدالغنی تالپور، راحیلہ بلوچ، شگفتہ جمانی، نتاشا دولتانہ، پلوشہ خان، طارق باجوہ، شمشاد ستار بچانی اور سینیٹر اسلام الدین شیخ نے بھی وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ عوام کیساتھ رابطے بڑھائیں اور حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کریں۔ دریں اثناء وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اے لیول کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی طالبہ علینہ وحید کو 2 لاکھ روپے کا چیک دیدیا، وزیراعظم اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی کریگی۔