لوگرمیںطالبان کی عدالت 2 افراد کو سرعام کوڑوں کی سزا

10سالہ بچے کے اغواکاالزام تھا،شریعت کے نفاذ کیلیے سزاپرعملدرآمدکیا،طالبان کمانڈر


ایکسپریس July 22, 2012
10سالہ بچے کے اغواکاالزام تھا،شریعت کے نفاذ کیلیے سزاپرعملدرآمدکیا،طالبان کمانڈر

افغانستان کے صوبہ لوگر کے ضلع چرخ کے گائوں شش قلعہ میں طالبان نے 10 سالہ لڑکے کے اغوا کی کوشش کے الزام میں 2 افراد کو سرعام کوڑے مارے۔ شش قلعہ کے ایک مکین بشیر نے اے ایف پی کو بتایا کہ طالبان نے لائوڈ اسپیکر پر اعلان کرکے لوگوں کو جمع کیا۔

اس کے بعد دونقاب پوش طالبان نے دونوں مبینہ ملزمان کو 40 کوڑے مارے۔ ضلع چرخ کے سربراہ فاروق ہمایوں نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ ایک مقامی طالبان کمانڈر نے بتایاکہ طالبان نے اسلامی شریعت کے نفاد کیلیے سزا پرعملدرآمدکیاہے ۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں افغان صوبہ پروان میں بھی طالبان نے ایک خاتون کو ناجائز تعلقات کے شبے میں سرعام گولی مار کر ہلاک کیا تھا اور اس منظر کی وڈیو منظرعام پر آئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں