محمد عامر کو برطانیہ کا ویزہ مل گیا پی سی بی نے تصدیق کردی

محمد عامر 18 جون کو قومی ٹیم کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہوں گے۔


ویب ڈیسک June 09, 2016
محمد عامر 18 جون کو قومی ٹیم کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہوں گے۔ فوٹو:فائل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانیہ کا ویزہ مل گیا جب کہ پی سی بی نے بھی اس کی تصدیق کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر 5 سال بعد برطانیہ کی سرزمین پر ایک مرتبہ پھر کھیلیں گے جب کہ انہیں ویزہ بھی مل گیا جس کی تصدیق پی سی بی نے بھی کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بجائے فاسٹ بولر نے برطانوی ویزے کی درخواست مکمل دستاویزات کے ساتھ خود جمع کرائی تھی۔ ویزہ ملنے کے بعد محمد عامر 18 جون کو قومی ٹیم کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لئے محمد عامر کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت ویزہ ملنے سے مشروط کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں