امریکا نے حزب اللہ کے رہنما پر پابندیاں عائد کردیں

کارروائی علی موسیٰ کوعراق کی طرف سے ناکافی ثبوت کی بنا پر رہا کیے جانے کے بعد کی گئی۔

اثاثے منجمد ،2007 میں ہونیوالے حملے کا الزام تھا جس میں 5 امریکی فوجی ہلاک ہو ئے تھے. فوٹو: رائٹرز

امریکا نے حزب اللہ کے سینئرکمانڈر علی موسیٰ دقدوق پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔


بدھ کوعالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسیٰ دقدوق کو امریکی پابندیوں والے افراد کی لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ اس کے خلاف یہ کارروائی اسے عراق کی طرف سے ناکافی ثبوت کی بنا پر رہا کیے جانے کے بعد کی گئی ہے۔

اس پر الزام تھا کہ اس کا 2007 میں کیے جانے والے اس حملے میں ہاتھ ہے جس میں 5 امریکی فوجی ہلاک ہو ئے تھے۔ فنانشنل انٹیلی جنس اور دہشت گردی کے نائب وزیر ڈیوڈ کوہن نے ایک بیان میں کہا کہ دقدوق عراق میں دہشت گردی کے متعدد اقدامات کی منصوبہ بندی اور عمل کرنے کا ذمہ دار حزب اللہ کا خطرناک آپریٹیو ہے۔
Load Next Story