کراچی فائرنگ کے واقعات میں 3افراد ہلاک ہوگئے
سپرہائی وے پر برہان الدین،اورنگی میں شیربہادرماراگیا،تیموریہ میں فائرنگ سے دانش ہلاک۔
لاہور:
کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران 3افرادہلاک ہوگئے۔
سپرہا ئی وے پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 60 سالہ برہان الدین ہلاک ہوگیا،مقتول علاقائی سطح پر بزرگوں پرمشتمل امن کمیٹی کا سربراہ اورجس وقت اس پر فائرنگ کی گئی وہ علاقے میں پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام کروا رہاتھاکہ ملزمان نے پہلے اس کا نام پوچھا اوربعدازاں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ مقتول سہراب گوٹھ قیوم آبادکارہائشی اوراس کاآبائی تعلق افغانستان سے تھا۔اورنگی ٹائون نمبر4 سیکٹر ای میں جمال بریانی سینٹرکے قریب 22 سالہ شیربہادرفائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پولیس نے حملہ آورکاسراغ لگایا لیا ہے جس کا نام مبینہ طورپررضا خان معلوم ہوا ہے اور مقتول کااس سے لین دین کاتنازع چل رہا تھا۔نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈکے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 30سالہ ارشادزخمی ہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مسجد کا پیش امام اشرف قادری زخمی ہو گیا ، زخمی ہونے والا سنی تحریک کا کارکن ہے ۔ تیموریہ تھانے کے عقب میں ابوذر غفاری مسجد کے پاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ دانش ہلاک ہوگیا۔