چیرمین نیپرا کا کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس صارفین کیلیے بجلی 16 پیسے فی یونٹ سستی
این ٹی ڈی سی نے کے الیکٹرک کو معاہدہ ختم ہونے کے بعد موجودہ ریٹ پر 650 میگاواٹ بجلی دینے سے انکار کردیا۔
نیشنل الیكٹرك پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے كے الیكٹرك صارفین كے لیے بجلی 16 پیسے فی یونٹ سستی كردی جب کہ چیرمین نیپرا نے شہر میں طویل لوڈ شیڈنگ کا بھی نوٹس لے لیا۔
چیرمین نیپرا نے كراچی میں بجلی كی طویل لوڈشیڈنگ سے متعلق عوامی شكایات كا نوٹس لے لیتے ہوئے ٹیكنیكل ٹیم كو شہر كا دورہ كرنے كی ہدایت كر دی ہے۔ چیرمین نیپرا كے مطابق تكنیكی ماہرین كی ٹیم لوڈشیڈنگ كی صورتحال كا معائنہ كرے گی۔
ادھر نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ كمپنی (این ٹی ڈی سی) نے بجلی خریداری كا معاہدہ ختم ہونے پركے الیكٹرك كو موجودہ ریٹ پر650 میگاواٹ بجلی فراہم كرنے سے انكار كردیا ہے۔
این ٹی ڈی سی حکام کا کہنا ہے کہ كراچی میں لوڈشیڈنگ 2017 میں نہیں 2020 میں ختم ہو گی، كے الیكٹرك كے ساتھ بجلی خریداری كا معاہدہ ختم ہو چكا ہے اس لیے کمپنی کو سستے ریٹ پر 650 میگاواٹ كی فراہمی ممكن نہیں ہے۔
این ٹی ڈی سی حكام كے مطابق حكومت یا نیپرا كہے تو كے الیكٹرك كو بجلی كی فراہمی فوری طور پر بند كردیں گے کیونکہ اس وقت مہنگے ترین پلانٹس چلا كركے الیكٹرك كو سستی بجلی دے رہے ہیں جب کہ معاہدے كے مطابق كے الیكٹرك نے 5 سال میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ كرنا تھا۔