فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے ملزمان کی درخواستوں کی سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل
سپریم كورٹ نے اٹارنی جنرل، جیك برانچ ، مقدمے كے فریقین اور ان كے وكلاء كو باقاعدہ نوٹسز جاری كردیئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے ملزمان كی درخواستوں كی سماعت كے لیے 5 ركنی لارجر بینچ تشكیل دے دیا۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی كی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منظور احمد ملك پر مشتمل 5 ركنی لارجر بینچ آئندہ ہفتے سے تمام 17 آئینی درخواستوں كی سماعت كی جائے گی۔
فوجی عدالتوں نے تمام ملزمان كو آرمی پبلك اسكول پشاور، شورش زدہ علاقوں میں سیكیورٹی فورسز پر حملوں اور مساجد میں بم دھماكوں كے الزام میں سزائے موت سنائی تھی جب کہ عدالت نے تمام ملزمان کی درخواستوں كو یكجا كركے سننے كا فیصلہ كیا تھا۔ سپریم كورٹ نے اٹارنی جنرل، جیك برانچ ، مقدمے كے فریقین اور ان كے وكلاء كو باقاعدہ نوٹسز جاری كردیئے ہیں۔